کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگاسید علی گیلانی

کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگاسید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کے زور پر فوجی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے، ہندوستان حق خودارادیت کو تسلیم کرتا ہے لیکن کشمیریوں کو یہ دینے کوتیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے پاکستان کا استحکام ضروری ہے، پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیری مضبوط ہوں گے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز ہونے والی دہشت گردی پر بہت تکلیف ہوتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -