بھارت میں شدید تنقید کے بعد ”روسٹ شو“کو یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا

بھارت میں شدید تنقید کے بعد ”روسٹ شو“کو یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بھارت میں شدید تنقید کے بعد کامیڈی شو ”روسٹ شو“کو ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹینڈ اپ کامیڈی گروپ”اے آئی بی“نے حال ہی میں بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ کو شو میں مدعو کیا تھا۔اس شو کی ریکارڈنگ ہزاروں افراد کے سامنے کی گئی۔دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹوئٹر صارفین نے شو میں نازیبا مذاق پر تنقید کی تھی۔ یہ شو امریکی روسٹ شو کی نقل ہے جس میں مشہور شخصیات کی نقل اتاری جاتی ہے۔شو کی میزبانی کرن جوہر نے اے آئی بی کی ٹیم کے ساتھ کی تھی جس میں ارجن کپور اور رنویر سنگھ سے سوالات پوچھے گئے 3 اقساط پر مشتمل اس شو کو یوٹیوب پر جاری ہونے کے چند دنوں کے اندر 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔تاہم کامیڈی گروپ نے دائیں بازو کی تنظیموں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر شدید تنقید کے بعد اس شو کو یوٹیوب سے ہٹا دیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ شو میں حد سے زیادہ نازیبا مذاق اور فحش زبان استعمال کی گئی۔بھارتی اخبار کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شو کا جائزہ لینے کے بعد فوری کارروائی کرے گی۔

مزید :

کلچر -