اسپین میں کشتی الٹنے سے 6تارکین وطن ہلاک ،4لاپتہ

اسپین میں کشتی الٹنے سے 6تارکین وطن ہلاک ،4لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارسلونا(آئی این پی )اسپین میں کشتی الٹنے سے 6 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جبکہ 4لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق اسپین پہنچنے کا ارمان لئے 6 تارکین وطن ڈوب گئے جبکہ مزید چار لا پتہ ہیں۔یہ افراد ایک ایسی کشتی پر سوار تھے جو کھلونا کشتی تھی اور یہ مراکش سے اسپین پہنچی تھی اور ا س کشتی کو ملیحہ کے ساحل کے قریب حادثہ پیش آیا۔کوسٹ گارڈز کے مطابق اس کشتی پر10افراد سوار تھے جن میں 6 ڈوب گئے اور4 لاپتہ ہو گئے۔ہسپانوی حکام کے مطابق6 امیگرنٹس کی نعشیں سمندر سے نکال لیں گئیں ہیں اور 4 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے مگران کی زندہ رہنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔مراکش سے آنیوالی اس کشتی پر سوار امیگرنٹس کی شہریت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا مگر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ افریقی یا شامی ہیں۔یادرہے کہ مراکش سے ہرسال ہزاروں امیگرنٹس اپنی آنکھوں میں بہتر مستقبل کے خواب سجائے اسپین کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -