امیر ممالک غیر محفوظ لاکھوں شامی مہاجرین کو پناہ دیں،اقوام متحدہ

امیر ممالک غیر محفوظ لاکھوں شامی مہاجرین کو پناہ دیں،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امیر ممالک اپنے علاقے میں غیر محفوظ ہو جانے والے لاکھوں شامی مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دیں۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہمسایہ ممالک لبنان، اردن اور ترکی میں پناہ گزین 40 لاکھ شامی مہاجرین میں سے تقریباً 3 لاکھ 80 ہزارکو محفوظ ممالک میں پناہ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد حملوں کا شکار ہونے کی ہائی رِسک کی کیٹگری میں آتے ہیں۔ ان میں ہم جنس پرست، جنسی یا جسمانی تشدد کا شکار رہنے والے اور بغیر والدین کے بچے شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -