داعش کے خلاف زمینی مدد کی ضرورت ہے،عراقی کرد رہنما

داعش کے خلاف زمینی مدد کی ضرورت ہے،عراقی کرد رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(اے پی پی)عراق کے سینیئر کرد رہنما نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی میں کْرداکیلے ہیں اور انہیں اس دہشت گرد گروپ کے خلاف کامیابی کے لیے غیر ملکی فوجیوں سمیت مزید مدد کی ضرورت ہے۔ عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کے صدر مسعود بارزانی کے چیف آف سٹاف فواد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادی ممالک کے فضائی حملوں سے مدد ضرور ملی ہے تاہم داعش کو ختم کرنے کے لیے زمینی مدد کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ زمین پر ہم زیادہ تر اکیلے ہوتے ہیں اس لیے ہمیں پارٹنرز کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ کرد حکومت چاہتی ہے کہ اسے مشیر، خصوصی دستے، ساز وسامان اور اسلحہ فراہم کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -