سیلفی کی ماہر اداکارہ نے تصویر لینے کا درست طریقہ بتا دیا

سیلفی کی ماہر اداکارہ نے تصویر لینے کا درست طریقہ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)سیلفیز لینے کا شوق آج کل عام ہے لیکن کبھی یہ تصاویر اچھی آتی ہیں اور کبھی بری،پھر ایسا کیا کریں کہ ہماری سیلفی اچھی آئے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ معروف امریکی اداکارہ کیم کارڈیشن نے یہ مسئلہ آسان کردیا ہے۔ دنیا بھر میں اپنی بھرپور تصاویر اور سیلفیز کی وجہ سے جانی جانے والی اداکارہ نے حال ہی میں اپنی ریلیز کی گئی ویڈیو میں کچھ ایسی باتیں بتائی ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ بھی اچھی سیلفیز اتار سکتے ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں اپنا تعارف کروانے کے بعد وہ کہتی ہیں کہ وہ اچھی سیلفیز کا طریقہ بتائیں گی۔پھر وہ گویا ہوتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس اپنا پوز دیکھنے کے لئے آئینہ نہیں ہے تو پھر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گرد چکا چوندکر دینے والی روشنی ہے کیونکہ اس طرح آپ کی تصویر خوبصورت آئے گی۔وہ کہتی ہیں کہ اس کے بعد اپنے موبائل کے کیمرے کی جانب دیکھیںاور اپنی ٹھوڑی کو نیچے کریں اور دھڑا دھڑ تصاویر اتاریںاور تب تک یہ عمل جاری رکھیں جب تک اچھی سیلفی نہیں بن جاتی۔

مزید :

کلچر -