کرینہ کپورنئی فلم میں دماغی مریضہ کے روپ میں نظرآئیں گی

کرینہ کپورنئی فلم میں دماغی مریضہ کے روپ میں نظرآئیں گی
کرینہ کپورنئی فلم میں دماغی مریضہ کے روپ میں نظرآئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)جب سے ناکامیوں نے کرینا کپور کو گھیرا ہے، وہ کرداروں کے معاملے میں تجربات کرنے لگی ہیں۔اداکارہ اب نئی فلم میں دماغی مرض میں مبتلا مریضہ کے کردار میں جلوہ گر ہونے لگی ہیں۔بے بو کو صرف ایک کامیابی کا انتظار ہے،جس کے لیے وہ دن و رات محنت کررہی ہیں۔ہدایتکار راجکمار گپتا نے کرینا کپور کو نئی ایکشن تھرلر فلم کے لیےچنا ہے۔ راج کمار اس سے پہلے نو ون کلڈ جیسیکا بنا شہرت پا چکے ہیں اور اس بار بھی نئے موضوع کے ساتھ آرہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فلم میں کرینا کپور کا کردار دماغی بیماری میں مبتلا لڑکی کا ہوگا اور یہی بیماری اس کے لیے قدم قدم پرمشکلات لاتی ہے۔کرینا کپور کو یقین ہے کہ وہ اس کردار کے فنی تقاضوں کے مطابق انصاف کریں گی۔

مزید :

کلچر -