نائیجیریا ، بو کو حرام کے جنگجوؤ ں کو درمیان لڑائی، 200شدد پسند ہلاک، 9فوجی مارے گئے

نائیجیریا ، بو کو حرام کے جنگجوؤ ں کو درمیان لڑائی، 200شدد پسند ہلاک، 9فوجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجا(این این آئی)نائیجیریا میں چاڈ کی فوج اور بوکو حرام کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں دو سو شدت پسند ہلاک ہوگئے اور نو فوجی مارے گئے۔ نائیجیر یا میں بوکو حرام کی کارروایوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے بعد پڑوسی ملک بھی شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا چاڈ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق لڑائی کے دوران بوکو حرام کے دو سو شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج نے شدت پسندوں کے ایک سو موٹرسائیکلوں سمیت کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام اور حکومتی فورسز کے درمیان دو ہزار نو سے لڑائی جاری ہے جس میں دس ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -