ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

ین اور ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹوکیو (اے پی پی) ایشین فوریکس مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ یورپی مرکزی بنک کی طر ف سے سرکاری بانڈز استعمال کرنے والے یونانی سرمایہ کاروں کو بلاک کرنے کا اعلان ہے ۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 1.1344ڈالر فی یورو سے کم ہو کر 1.1304ڈالر فی یورو ہوگئی جبکہ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 132.95ین فی یورو رہی ۔ جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 135.04ین فی یورو تھی۔ ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 117.18ین فی ڈالر کے مقابلے 117.21ین فی ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

کامرس -