پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،سوئس قونصل جنرل

پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،سوئس قونصل جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آن لائن) سوئٹرز لینڈ کے قونصل جنرل ایمل وویس (Emil Wyss) نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے مسائل اور امن وامان کے خطرات کے باوجود سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور سرمایہ کاروں کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے سوئس قونصلیٹ میں ڈی ایس کونسپیٹ کے دو رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جوکہ کنٹری سربراہ قسیم جعفری کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ سوئس سفارتکار نے مزید کہا کہ ڈی ایس کونسپیٹ ایکسپورٹ اور پاک سوئس تجارت کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس موقع پر قسیم جعفری نے کہا کہ ڈی ایس کونسپیٹ نے فیکٹورنگ اور اعلیٰ معیارکے کسٹمرز کو پاکستان میں متعارف کروانے کا کردار گزشتہ 9 سالوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس کونسپیٹ جوکہ جرمن کمپنی ہے تاہم غیر ملکی فنانس کمپنیوں کیلئے بھی مثالی ہے جو اب پاکستان میں اہم کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ ہم تجارت کے اصول اور غیر ملکی معیار کا خاص خیال رکھتے ہیں اور ہماری کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں راغب کرنے اور یہاں کی معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں قسیم جعفری نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام یہاں کے امن وامان پر منحصر ہے۔ کیونکہ ہر سرمایہ کار چاہے بیرونی ہو یااندرونی وہ اپنے سرمائے کا تحفظ چاہتا ہے۔#

مزید :

کامرس -