ایپل کا 5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

ایپل کا 5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک(اے پی پی) آئی فون ، آئی پیڈ اور آئی پوڈ بنانے والی امریکی کمپنی ’’ ایپل‘‘ نے 5ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایپل نے 5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی ادائیگی آئندہ 5سے 30سال کے دوران کی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق ’’ ایپل ‘‘ بانڈز کے اجراء سے حاصل ہونے والی آمدنی اپنے شیئرز واپس خریدنے میں استعمال کر یگی۔ ایپل نے سال 2014ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 18ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع حاصل کیا تاہم کمپنی نے حصص مالکان کو 130ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایپل کے بانڈز کو ٹرپل اے ون کا درجہ دیا ہے اور اونچی درجہ بندی اور کمپنی کی ساکھ کے باعث بانڈز کی خریداری میں زیادہ لوگوں کی دلچسپی لینے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -