چین ‘ فرضی ناموں والے انٹرنیٹ اکاؤنٹس بندکردیے جائینگے

چین ‘ فرضی ناموں والے انٹرنیٹ اکاؤنٹس بندکردیے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (اے پی پی) چین میں لوگوں اور کمپنیوں کے فرضی ناموں سے بنائے گئے انٹرنیٹ اکاؤنٹس یکم مارچ سے بند کر دیئے جائیں گے۔دی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائناکی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن فرضی ناموں سے بنانے والے اکاؤنٹس پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ایسے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جو اپنے ناموں سے خود کو حکومتی یا خبر رساں ادارے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس بندش کی زد میں ایسے اکاؤنٹس بھی آئیں گے جو غیر ملکی رہنماؤں کے ناموں سے بنے ہیں۔چین میں لاگو سنسر شپ نظام دنیا کے جدید ترین آن لائن سنسر شپ نظاموں میں سے ایک ہے۔ادارے کے مطابق نئے قواعد دراصل ان کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کا حصہ ہیں جن میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اکاؤنٹ بناتے وقت اپنے اصلی نام کا استعمال کریں۔ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہو گی کہ وہ ان قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ یہ اقدامات چین کی طرف سے انٹرنیٹ پر اپنا کنٹرول بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید :

کامرس -