ٹیکسٹائل انڈسٹری پر عالمی کانفرنس 28فروری کو کراچی میں ہوگی

ٹیکسٹائل انڈسٹری پر عالمی کانفرنس 28فروری کو کراچی میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)پاکستان کی انڈسٹری کی ترقی، برآمدات اور ٹیکنالوجی کافروغ ، سرمایہ کاری اور اس صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے ملک کی پہلی ٹیکسٹائل انڈسٹری کانفرنس کا انعقاد 28فروری کو کیا جائے گا۔ کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کانفرنس ایکسپو پاکستان کا ایک ذیلی ایونٹ ہوگا اور اس میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ 10سے زائد ممالک کے مندوبین کے مختلف ملکوں میں تعینات کمرشل اتاشی، ملکی و غیرملکی ماہرین اور ٹیکسٹائل کی صنعت سے سرکردہ افراد شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ٹریڈ ڈیولپمنٹ تھارٹی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر نے اس کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس کانفرنس کو ٹی ڈیپ ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ، ٹاول مینو فیکچررز ایسوسی ایشن، ہوزری ایسوسی ایشن، ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن، پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن، پاکستان کاٹن ایسوسی ایشن کا اشتراک اور تکنیکی تعاون حاصل ہے۔ اس کانفرنس کے چیئرمین ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ہیں اور منسٹری آف کامرس اور منسٹری ٹیکسٹائل کے وزراء اعلیٰ حکام ،سرمایہ کاری بورڈ، جدید مشینری وآلات فراہم کرنے والے ادارے، لاجسٹکس اور سپلائی چین اور مختلف اداروں شریک ہوں گے۔ نعیم قریشی نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی، سیکریٹری ٹیکسٹائل امین خان مروت اور مختلف ایسوسی ایشنز کے سربراہوں سے ملاقات میں انہیں اس کانفرنس اور مقاصد سے آگاہ کیا اور انہوں نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون و شرکت یا یقین دلایا ہے۔

مزید :

کامرس -