محمداقبال غوری ایف سی ایم اے چیف فنانشل افسرفیسکوآئی سی ایم اے پی کے نائب صدرمنتخب ہوگئے

محمداقبال غوری ایف سی ایم اے چیف فنانشل افسرفیسکوآئی سی ایم اے پی کے نائب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)آئی سی ایم اے پی کے فیلوممبرمحمداقبال غوری ایک متحرک ،باصلاحیت اورپیشہ ورشخصیت ہیں جن کے پاس 20برس سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ موجودہے۔اس وقت وہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ(فیسکو) کے سی ایف او/ڈائریکٹرفنانس ہیں اورسرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے تجارتی اداروں کی کاپوریٹ گورننس میں تبدیلی کے چیمپئن سمجھے جاتے ہیں۔ماضی میں وہ ڈائریکٹرجنرل کارپوریٹ فنانس پیپکواورڈائریکٹرپرفارمنس مانیٹرنگ پیپکو کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔انہوں نے جن مختلف بین الاقوامی اداروں سے اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی ہے ان میں ورلڈ بینک،یونیورسٹی آف فلوریڈا(امریکہ)،اے ڈی بی،یوایس ایڈ،یوایس ای اے اور ’’سافر‘‘شامل ہیں۔ یہ تربیت انہیں آئی سی ایم اے پی میں کوالٹی ایس پی ڈی سرگرمیاں متعارف کرانے میں بھی مدد دے گی۔وہ ایک معروف مقرربھی ہیں اورانہوں نے بین الاقوامی فورمزبشمول آئی سی ایم اے پاکستان،سیفااورکیپامیں بہت سے مقالے پیش کئے ہیں۔ممبر ریسرچ اینڈپبلی کیشن کمیٹی کی حیثیت سے انہوں نے مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ جرنل(ایم اے جے)کے ڈیزائن،معیاراورترسیل کوبہتربنایا۔انہوں نے تحقیقی مضامین اور ملازمت فراہم کرنے والوں اور دیگرسٹیک ہولڈرزکی خدمات حاصل کرنے کیلئے نئے تصورات متعارف کروائے۔اگرچہ وہ صاف گو اور بے لاگ ہیں تاہم وہ ریسرچ اینڈپبلی کیشن کمیٹی کے متعلق کسی بھی سوال کاجواب دینے کیلئے آئی سی ایم اے پی کی ویب سائٹ کے ممبرفورم پر دستیاب رہے۔ محمداقبال غوری کامشن اس امر کو یقینی بناناہے کہ این سی آئی سی ایم اے پی بصیرت اورقیادت فراہم کرے۔ ان کانصب العین آئی سی ایم اے پی کے امیج کو دوبارہ شان وشوکت سے ہمکنار کرنا ہے جو کہ آئی سی ایم اے پی کے موجودہ اور متوقع اراکین کی امکانی صلاحیت کوباختیاربناتاہے۔ان کاہدف نیشنل کونسل میں بورڈروم کے بہترین ضوابط عمل متعارف کرواناہے تاکہ مکمل اظہاروانکشاف کے ذریعہ سے شفافیت اور احتساب کومتعارف کروایاجاسکے۔ آئی سی ایم اے پی کے برانڈ کو مستحکم کرنے کیلئے وہ ورلڈبینک،اے ڈی بی، یوایس ایڈ،نیپرا،ایس ای سی پی،ایف بی آر،چیمبرآف کامرس، بورڈآف ڈائریکٹرز،ورٹیکل اینڈ ہوریزنٹل ایسوسی ایٹس،سی بی اے یونین،ٹھیکیداروں اورمیڈیا کے ساتھ کام کاتجربہ بھی اپنے ہمراہ لائیں گے۔ محمداقبال غوری اس نقطہ نظر کے حامل ہیں کہ نیشنل کونسل کومستقبل کی قیادت کے ارتقاء کیلئے سلسلہ وارمنصوبہ فراہم کرناچاہیئے۔کونسل کی مدت کی حدمقررہونی چاہیئے۔اگرکوئی دوبارکونسل کارکن بناہویا صدارت کاعہدہ حاصل کیاہوتو اسے دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیناچاہیئے۔ وہ نئے اورآنے والے اراکین میں بہت مقبول ہیں اوروہ خودکو اس ادارے کی خدمت کیلئے ایک جذبے کے ساتھ پیش کررہے ہیں لیکن وہ آئی سی ایم اے پی کے بیروزگاراورجزوقتی ملازمت کے حامل اراکین کی وجہ سے سی آرڈی کی کارکردگی سے خوش نہیں۔وہ یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ تمام اراکین کو آئی سی ایم اے پی کے سفیروں کاکرداراداکرناچاہیئے اور نئے اراکین اور طالبعلموں کیلئے مواقع تلاش کرنے چاہیئیں۔انہوں نے اپنے طورپر آئی سی ایم اے پی کے اراکین اور طلباء کیلئے110سے زائدایسے مواقع کا انتظام کیا ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ آئی سی ایم اے پی نے انہیں پیشہ ورانہ شناخت دی ہے اوراب ان کی باری ہے کہ وہ آئی سی ایم اے پی کا قرض چکائیں۔

مزید :

کامرس -