کلچراینڈ فوڈ فیسٹیول کل سے پشاور گریژن کلب میں منعقدہوگا

کلچراینڈ فوڈ فیسٹیول کل سے پشاور گریژن کلب میں منعقدہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( آن لائن) محکمہ سیاحت خیبرپختونخواکے زیر اہتمام دو روزہ\'\' کلچر اینڈ فوڈ فیسٹیول \'\'کا انعقاد 7فروری سے پشاور گیریژن کلب میں ہو گا جو کہ 8فروری تک جاری رہے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کے مطابق فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا کی تصویر کو اچھے انداز سے پیش کرنے اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ دسمبر میں ہونے والے سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد عوام کیلئے منظر کی تبدیلی ہے ۔ فیسٹیول میں 30 مختلف سٹالز لگائے جائینگے ان میں 15کلچراور 15فوڈ سٹالز شامل ہیں ۔ کلچر کے سٹالزمیں دستکاری ، جدید اور ثقافتی کپڑے ، د ھات اور مٹی کے بنے برتن ، قدرتی اور ثقافتی ورثہ و روایات کو مختلف سٹالز کے ذریعے دکھایا جائے گا۔جبکہ باقی 15سٹالز میں خیبرپختونخواکی مشہور اور روایتی خوراک جن میں پینڈا، نوشہرہ کی مچھلی اور خوراک کے سٹالز شامل ہیں۔ اپنی نوعیت کے منفرداور انفرادی دو روزہ فیسٹیول میں صوبہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چترالی ، کالاش ، خٹک ، محسود اور افغانی عوام روایتی شو بھی پیش کرینگے ۔فیسٹیول میں صرف فیمیلز کی شرکت کی اجازت ہو گی جو کہ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ ایم ڈی مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد پروگراموں پر کام جاری ہے اور مزید نئے پروگراموں پر کام جاری ہے ۔اس سب کا مقصد سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے اور ایک اچھے ایمیج کو دنیا بھر میں دکھانا ہے تاکہ صوبہ کی ایک بہترین تصویر دنیا کو پیش کی جا سکے۔#/s#

مزید :

کامرس -