ایس ای سی پی نے سکوک ریگولیشن 2015 کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے سکوک ریگولیشن 2015 کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( کامرس رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے سکوک ریگولیشن 2015کی منظوری دے دی ہے ۔ سکوک ریگولیشن کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن۔اے کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ سکوک کارپوریٹ سیکٹر کے لئے کیپیٹل مارکیٹ سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہیں جن میں میوچل فنڈز‘ ایمپلائیز فنڈز‘سرمایہ کاری بینک‘ کمرشل بینک اور دیگر نان بینکنگ فنانشل کمپنیاں سرمایہ کاری کر سکیں گی۔ ان ریگولیشن کے مطابق سکوک جاری کرنے والی کمپنیوں کو شریعہ ایڈوائزر اور انوسٹمنٹ ایجنٹ تعینات کرنے ہوں گے ۔ شریعہ ایڈوائزر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کئے جانے والے سکوک شریعہ کے مطابق ہیں جبکہ انوسٹمنٹ ایجنٹ سکوک کی مارکیٹنگ کرنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کوتحفظ فراہم کریں گے ایس ای سی پی نے سکوک ریگولیشن پر عوامی رائے عامہ حاصل کرلی ہے ۔

مزید :

کامرس -