حکومت نے خسارہ پورا کرنے کیلئے 184 ارب روپے سے زائد قرض لیا

حکومت نے خسارہ پورا کرنے کیلئے 184 ارب روپے سے زائد قرض لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)حکومت نے مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 184 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد قرض ایک سال اور کم مدت کے لئے حاصل کرلیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے بینکوں سے 184 ارب 30 کروڑ 43 لاکھ روپے قرض حاصل کرلیا، یہ قرض حکومت نے تین ، چھ اور بارہ کی مدت کے لئے جاری کیا ہے، حکومت نئے قرضوں پر 8 اعشاریہ4 فی صد تک سود ادا کرے گی، تین ماہ کی مدت کے لئے 14 ارب 80 روپے ، چھ ماہ کے لئے 91 ارب 29 کروڑ قرض لیا ہے، جبکہ ایک سال مدت کے لئے مرکزی بینک نے 78 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد قرض حاصل کیا ہے۔

مزید :

کامرس -