بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے،علی اکبر سیال

بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے،علی اکبر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے قرار دیاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اور سید پرویز مشرف نے کشمیر کے بغیر پاکستان کو نامکمل قرار دے کر اس وقت کی بھارتی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں باور کرایاتھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی جغرافیائی لحاظ سے کبھی حصہ بن سکتا ہے۔ بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے حق خود ارادیت دینے کا اعلان کرے۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں قائم مقام صدر علی اکبر سیال‘ جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم‘ نائب صدر شاہدہ نصیر‘ لاہور کے صدر منیر احمد سدھو‘ نائب صدر لاہور ڈویژن نوازش علی وڑائچ‘شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک‘ سپورٹس ونگ پنجاب کے صدر ملک امجد علی کھوکھر‘ سٹوڈنٹ ونگ کے صدر سعد ملک اور اقلیتی ونگ کے صدر یونس بھٹی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ رہنما¶ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط پچھلے 67 سال سے جاری ہے اور ہر سال کشمیری عوام پر بھارتی بربریت و جارحیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رہنما¶ں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیر سمیت دوسری مقبوضہ ریاستوں کو آزاد کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام حقیقی معنوں میں مکمل ہوسکے۔