عمران خان'' اصولی'' جبکہ حکمران ''وصولی'' کی سیاست کررہے ہیں، عمر ڈار

عمران خان'' اصولی'' جبکہ حکمران ''وصولی'' کی سیاست کررہے ہیں، عمر ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے کچھ افرادکوبڑے جھوٹ کی بنیادپربڑی وزارت ملی ،جھوٹ بولنا اوربہتان لگاناان کے بائیں ہاتھ کاکھیل ہے۔کپتان عمران خان'' اصولی'' جبکہ حکمران ''وصولی''کی سیاست کررہے ہیں حکمرانوں نے بدعنوانی کے اپنے سابقہ ریکارڈبھی توڑدئیے حکمران یادرکھیں شعبدہ بازی سے تبدیلی کی تحریک کاراستہ نہیں روکاجاسکتا اگرایوان وزیراعظم میں افواہ سازفیکٹریاں بندنہ ہوئیں توسیاسی عدم استحکام مزید بڑھ جائے گااورجعلی حکومت کیفرکردارتک پہنچ جائے گی۔وفاقی وزراءپرویزرشید،خواجہ سعد رفیق اورعابدشیر علی کے اشتعال انگیز بیانات سے ہماری جماعت یاقیادت نہیں بلکہ الٹا حکومت کیلئے مسائل پیداہورہے ہیں۔وفاق میں آئین اورقانون کی حکمرانی نہیں ،شخصی راج نے جمہوریت کویرغمال بنایا ہوا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں عمرڈار نے مزید کہا کہ اب تک این اے122اور125سمیت جوبھی حلقہ اوپن کیا گیا وہاں بڑے پیمانے پردھاندلی بے نقاب ہوئی ۔حکومت میں دم ہے تواین اے110بھی اوپن کرے، اس حلقہ میں بھی پچاس سے ساٹھ ہزارجعلی ووٹ منظرعام پرآئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے110کے عوام نے پی ٹی آئی کے امیدوارعثمان ڈار کومینڈیٹ دیا تھا جورات کے اندھیرے میں چوری کرلیا گیا ۔ہم چوروں کے ٹولے سے اپنا مینڈیٹ واگزار کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزرشید وزیراطلاعات نہیں بلکہ وزیرمیڈیا ٹرائل جبکہ نیاپاکستان تحریک کے سرخیل عمران خان ان کاہدف ہیں ۔