صاف پانی پراجیکٹ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عرفان دولتانہ

صاف پانی پراجیکٹ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا تعلق براہ راست صحت عامہ سے جڑا ہوا ہے عام آدمی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں پہلے مرحلے میں بہاولپور،اوکاڑہ ،قصور اور لاہو رمیں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گااور پنجاب بھر میں مجموعی طو رپر 1500 واٹرفلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چلانے کیلئے سولر پینلز لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گاصاف پانی پراجیکٹ پنجاب حکومت کے سابق منصوبوں کی طرح شفافیت اورمعیار کی اپنی مثال آپ ہوگا صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے حوالے سے قابل عمل پروگرام ترتیب دیا جائے گااور منصوبے کی مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کا انتہائی جامع میکنزم تیار کیاجائے گا