پی پی 149 میں دیرینہ عوامی مسائل کے حل پر مسلم لیگی عہدیداروں کا اظہار تشکر

پی پی 149 میں دیرینہ عوامی مسائل کے حل پر مسلم لیگی عہدیداروں کا اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن صوبائی حلقے پی پی 149 کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد یعقوب بھٹی، چیئرمین یوسی 86 چودھری سہیل عامر، وائس چیئرمین حاجی زاہد خان، بابر خان، روشن ملک اور سیف خان، محمد بلال اور شاہد محمود نے حاجی پارک راجگڑھ اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی سمیت گلیوں کی تعمیر اور دیگر عوامی مسائل کے حل پر علاقے کے ایم این اے مہر اشتیاق احمد اور ایم پی اے اور صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے شبانہ روز کوششیں کرکے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے علاقے کے عوام کی طرف سے اس امید کااظہار کیا کہ آئندہ بھی عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے مسلم لیگی قیادت ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔