کشمیری عوام کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں، یاسر گیلانی

کشمیری عوام کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں، یاسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ کہ کشمیری عوام کو مذاکرات میں شامل کئے بغیر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکے گایوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ جنگوں کے باوجود کشمیری عوام کوآزادی نہیں ملی اس مسئلے کا حل مذاکرات ہے مسئلہ کشمیر حل ہونے سے دونوں ملکوں کی معاشی حالت بہتر ہو گی کشمیر سے نکلنے والے تمام دریا بھارت کے قبضے میں ہیں اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہو ا تو پاکستان میں پانی کا قحط پڑ سکتا ہے خطے میں امن کے لئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ سال میں ایک دن منانے سے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی نہیں ہو سکتا، حقیقی یکجہتی کا تقا ضا ہے کہ پاکستان بھارت سے دو ٹوک انداز میں بات کرے کہ اگر یو این او کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دیتا تو پھر سخت رویہ اختیار کیا جائے۔