جنرل ہسپتال میں نرسوں کی بھرتی حکومتی پالیسی کے مطابق ہو گی،پرنسپل

جنرل ہسپتال میں نرسوں کی بھرتی حکومتی پالیسی کے مطابق ہو گی،پرنسپل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتالوں میں نرسوں کی23آسامیوں پر بھرتی کے لئے ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں،اہلیت پر پورا اترنے والوں کے نام کل بروز ہفتہ ایل جی ایچ کی ویب سائٹwww.lgh.org.pkپر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ نرسنگ سکول میں بھی لسٹ آویزاں کی جائے گی انٹرویو10فروری کو ہوں گے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ مذکورہ سیٹیں بورڈ آف مینجمنٹ کی منظورکردہ ہیں اور بھرتی تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر حکومتی پایسی کے مطابق ہو گی