جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کی بھارتی مظالم کے خلافچیئرنگ کراس پر ریلی

جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کی بھارتی مظالم کے خلافچیئرنگ کراس پر ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں لاہور کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیری ٗ سکالرز ٗ دانشور ٗ سینئر صحافی ٗ ممتاز تجزیہ نگار ٗ کالم نویس اورفیچر رائٹر سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خالد منہاس‘سینئر نائب صدر زاہد شفیق طیب اور جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کروڑ 20 لاکھ کشمیریوں کو پنڈت جواہر لال نہرو کے عالمی دنیا کے سامنے کئے ہوئے وعدے کے مطابق حق خود ارادیت دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر ی عوام کی آزادی کا پیدائشی حق سلب نہیں کرنے دیں گے‘ لاکھوں افراد کی شہادت دینے والی کشمیری قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر جرنلسٹ فورم کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری سے کیاگیا وعدہ پورا کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کوحق خودارادیت دے ۔ ہماری کوتاہیوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیرکامسئلہ کمزورہورہاہے آزادی اس وقت تک ہمارامقدرنہیں بن سکتی جب تک ہرکشمیری ایک وژن پر متفق نہ ہوجائے۔ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیرکی مکمل آزادی تک بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔