عالمی بینک کی گرلز ایجوکیشن کیلئے بلوچستان حکومت کو بھرپور مالی تعاون کی یقین دہانی

عالمی بینک کی گرلز ایجوکیشن کیلئے بلوچستان حکومت کو بھرپور مالی تعاون کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       کوئٹہ(این این آئی) عالمی بنک نے بلوچستان حکومت کی اصلاحات، اداروں کی تنظم نو اور تعلیم کے لیے مختص صوبائی بجٹ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے عالمی بنک کی جانب سے آبپاشی ، زراعت، امور حیوانات اور گرلز ایجوکیشن کے شعبوں میں بلوچستان حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ورلڈ بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر رشید بن مسعود کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ صوبائی محکموں میں بہتری کے لیے اصلاحات ، تعلیم، صحت، زراعت ، لائیو اسٹاک اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے جیسے حکومتی اقدامات اور منصوبہ بندی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے اپنے منتخب نمائندوں سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں کہ ان کو بہتر تعلیم، صحت کی سہولیات اور ان کی معیار زندگی کو بہتر اور خوشحال بنانے کے لیے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، تاہم جمہوریت کے ثمرات سے عوام جب تک مستفید نہیں ہوتے ان کا جمہوریت پر اعتماد بحال نہیں ہوگا، مخلوط صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش اور خواہش ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی 21ویں صدی کی سہولیات سے مستفید ہوں جن سے آج ترقی یافتہ دنیا استفادہ کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 80فیصد لوگوں کے روزگار کا انحصار زراعت پر ہے اور صوبے کے وسیع علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے، بارش کا پانی ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -