لاہور ریجن انتظامیہ کی انتقامی کاروائیاں ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نادرا دفاتر کا مکمل شٹر ڈاﺅن

لاہور ریجن انتظامیہ کی انتقامی کاروائیاں ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نادرا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    لاہور (فلم رپورٹر) لاہور ریجن انتظامیہ نے انتقامی کاروائیاںشروع کرتے ہوئے یونین عہدایداران اور ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ،انتقامی کاروائیوں کے خلاف ملازمین نے سندھ اور خیبر پختونخواہ میں نادرا دفاتر کا مکمل شٹر ڈاﺅن کردیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ لاہور ریجن میں کیے جانے والے غیر قانونی نوٹسز کو فوراً واپس لیا جائے ۔اگر شوکاز نوٹس واپس نہ لیے گئے بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہے گا اگر انتظامیہ نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی تو اس کے بعد پیدا ہونے والے تمام حالات کا ذمہ دار جنرل منیجر نادرا لاہور ریجن ہوگا۔ ملازمین نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ نادرا ملازمین کا چوتھے روز بھی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا رہا۔ ملازمین کا کہنا یہ ہے کہ جب تک سروس سٹرکچر نہیں مل جاتا اور ڈیٹا انٹری کو سکیل 12نہیں ملتا ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ جنرل سیکرٹری غلام مرتضی نے کہا کہ جب جبکہ پورے ملک میں یومِ کشمیرکی عام تعطیل ہے۔ نادارا مینجمنٹ نے بلا وجہ ملازمین کو دفاتر میں بلا کر انسانی حقوق کی انتہائی خلاف ورزی کی ہے جو کہ قابلِ مذمت ہے اور کہا کہ وفاقی حکومت نے ملازموں کی کم از کم تنخواہ 12000روپے مقرر کی ہے۔ لیکن نادرا میں 7500روپے پر ملازم اب بھی کام کرنے پرمجبور ہےں۔ نادرا ملازمین نے وزیر اعظم اوروزیرداخلہ سے درخواست کی ہے کہ نادرا ایک حساس ترین ادارہ ہے اور اسے ایک اتھارٹی کے تحت چلایا جارہا ہے۔ ملک کا بہت زیادہ ریونیو ضائع ہورہاہے لہٰذا نادرا میں بھرتی ڈیلی ویجز پر بھرتیوں کا سلسلہ فوری بند کیا اور پہلے سے کنٹریکٹ ملازمین فوری مستقل کیا جائے اس کے علاوہ اس ادارہ کو حکومت اپنی تحویل میں لے تاکہ اس ادارہ سے حاصل ہونے والے ریونیو کو ملک کی ترقی کےلئے استعمال کیاجاسکے۔ مزدور راہنما نیاز خان نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادی پر حل کرے۔ غلام مرتضی جنرل سیکرٹری، نویل احمد صوبائی صدر، فیاض انجم، آصف حفیظ، اسماعیل احمد، مجاہد احمد، شاہد یوسف، طائم نجم، جمشید، مزدور راہنما نیاز خان، حسن محمد رانا، محمود احمدبٹ نے بھی نادرا انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر نادرا ملازمین کے مسائل حل کریں تاکہ یہ ملازمین بہتر طورپر عوام کی خدمت کرسکیں۔

مزید :

علاقائی -