نوشہرہ،طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سٹرکوں پر نکل آئے

نوشہرہ،طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سٹرکوں پر نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) آرمر کالونی نوشہرہ سمیت 36دیہاتوں میں واپڈا کی جانب سے 20گھنٹے کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف سینکڑوں عوام کا زبردست احتجاج واپڈا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی محکمہ واپڈا سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کرکے واپڈا کو نجکاری میں دیکر عوام کو غذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی مساجد اور گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازی نماز ادا کرنے سے بھی محروم عوام کو شدید مشکلات کا سامنا نمازیوں کا محکمہ واپڈا کو بددعائیں سکول کے بچے اور بچیاں بغیر ناشتہ کئے سکول جانے پر مجبور عوام نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بجلی کا نظام درست نہیں کرسکتی تو پھر بجلی کی کوئی ضرورت نہیں تاکہ عوام اپنے لئے بجلی کا متبادل تلاش کرسکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اگر بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے تو کم از کم احتجاج یا واپڈا کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور غیر قانونی اووربلنگ کی مذمت کرے تاکہ اس صوبے کے عوام کو پتہ چلے کہ وزیراعلیٰ کو ہمارے مشکلات کااحساس توہے ان خیالات کااظہار عمر خان لندن والا، ملک فتح خان، یونس بٹ، میاں انیس الدین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا کی طرف سے ناروا لوڈشیڈنگ اور ظالمانہ اووربلنگ حد سے بڑھ گئی ہے واپڈا کی ظالمانہ رؤں کی وجہ سے وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ محمد آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی جرات کا مظاہرہ کرکے فوری طورپر اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائے انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کا متعلقہ ایس ڈی او متعلقہ ریوینیو اہلکار اور سینئر میٹر ریڈر خفیہ مقام پر بیٹھ کر صارفین کو بوگس اور لمبے لمبے بل بناکر بجھوادیتے ہیں اور محکمے کی ملی بھگت سے چوری شدہ بجلی دوسرے صارفین کے کھاتے میں ڈال کر ان کو ہزاروں کے بل بجھوا کر پریشان کیاجارہا ہے اور وہی غریب صارف اپنے گھر کا سامان فروخت کرکے بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

علاقائی -