پاکستانی قیادت نے بھارت سے دوستی کیلئے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا، عبدالعلیم خان

پاکستانی قیادت نے بھارت سے دوستی کیلئے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کشمیر ڈے کے موقع پر ایوان اقبال میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو التوا میں ڈالنے کی ذمہ دار پاکستانی قیادت ہے جنہوں نے بھارت سے دوستی کیلئے ملکی مفادات کو پس پشت ڈال دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا بہادر لیڈر مسئلہ کشمیر سمیت قومی مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت ملک کو در پیش قومی مسائل کے حل کیلئے صحیح معنوں میں اہل ،قابل اور جراءت مندانہ قیادت کی ضرورت ہے ، بد قسمتی سے دھاندلی زدہ موجودہ حکمران قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات میں کمی کی بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تحریک انصاف کا موقف دو ٹوک اور حقیقت پسندانہ ہے عمران خان جیسا لیڈر ہی کسی بھی عالمی فورم پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے

مزید :

علاقائی -