کراچی میں مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی میں مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) کراچی میں بھینس کالونی میں مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 ڈ اکو ہلاک ہوگئے۔ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار دو پولیس اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ایس ایس پی ملیر کراچی راو¿ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

علاقائی -