کراچی ،سکول پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ،کالعدم تنظیم کے 5کارندے گرفتار

کراچی ،سکول پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ،کالعدم تنظیم کے 5کارندے گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 کراچی(آئی این پی )کراچی میں سکول پرحملہ کرنے والوں کےخلاف آپریشن، کالعدم تنظیم کے 5کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہر میں لگے کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اتارنے کا آغازکردیا گیا۔ کراچی میں حساس اداروں نے چھاپے مار کر گلشن اقبال سکول حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 کارندے گرفتار کر لئے۔ ملزموں کا سراغ سکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لگایا گیا۔ علم کے دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گلشن اقبال ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، سہراب گوٹھ ، گبول ٹاو¿ن اور دیگر مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم گلشن اقبال میں سکول پر کریکر حملے میں میں ملوث تھے۔ ملزموں کا سراغ سکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لگایا گیا۔ گلشن اقبال بلاک 7 میں تین فروری کو موٹر سائیکل سوار ملزم سکول پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واقعے کے فوری بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔



مزید :

علاقائی -