شبقدر،گیس لیکج کے دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی چل بسی

شبقدر،گیس لیکج کے دھماکے میں زخمی ہونے والی بچی چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(نمائندہ خصوصی)شبقدر مٹہ مغل خیل گیس لیکج کے باعث دھماکے میں زحمی ہونے والی دو سالہ بچی بھی چل بسی ایک ہفتہ قبل اسکی ماں بھی جان بحق ہو گئی تھی مجموعی طور پر دو بچے اور ماں سمیت تین جان بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر مٹہ مغل خیل کے علاقہ بارو خیل میں ایک ماہ قبل گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہو ا تھا جس میں ایک بچہ موقع پر جان بحق ہو گیا تھا جبکہ ماں اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ایک ہفتہ قبل زوجہ ثناء اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ گزشتہ روز ثناء اللہ کی دو سالہ بیٹی عائشہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی واضح رہے کہ اس واقع میں دو بچے تاحال شدید زخمی ہے ۔

مزید :

علاقائی -