امریکہ، اسرائیل ،بھارتکشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تہور حیدری

امریکہ، اسرائیل ،بھارتکشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تہور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے یوم یکجہتی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاکہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اور طاقتیں کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دلوانے میں قاصر ہیں جبکہ تمام انسانی حقوق کے ادارے کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے متفق ہیں امریکہ اسرائیل کے متعصبانہ رویہ کی بنیاد پر بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے جو کہ انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس کے لئے تمام امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر کشمیرکی آزادی کیلئے آواز بلند کرے ۔    بھارت اور امریکہ کا حالیہ گٹھ جوڑ پاکستان اور اسلام کے لئے خطرہ ہے بھارت امریکہ کے ساتھ ملک بھر خطے میں بدامنی کی فضاء پھیلانا چاہتا ہے آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ظالمین کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے اظہار برائت کرتے ہیں مرکزی صدر کاکہنا تھا کہ بھارتی تشدد اور ہٹ دھرمی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتا ہے کشمیر ایک ضرور آزاد ہوگا کیونکہ کشمیری مظلوم قوم استقامت کی پہاڑ بن کر بھارتی مظالم کا سامنا کر رہی ہے