نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام’’ یکجہتی کشمیر ریلی‘‘

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام’’ یکجہتی کشمیر ریلی‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام’’ یکجہتی کشمیر ریلی‘‘جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سینئرنائب صدر مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مرکزی رہنما نعیمین مفتی انتخاب احمد نوری،ڈاکٹر سیلمان قادری اور مفتی عمران حنفی و دیگرنے کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاکستانی کی آزادی کاخواب ادھورا ہے مسلم حکمران کشمیر کی آزادی تک بھارت سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کااعلان کریں انسانی حقوق کے علمبردار اور عالمی انصاف کے ٹھیکداروی کی مسئلہ کشمیرپرخاموشی افسوسناک ہے اوآئی سی کوفعال بناکرعالم سطحی پر مسلمانوں کے مسائل کرنے میں حکومت پاکستان اپنا کردار ادا کرے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ‘کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے کوئی محروم نہیں رکھا سکتا‘۔      سکاٹ لینڈ ، جنوبی سوڈان کو حق خود ارادیت مل سکتاہے اورمشرقی تمور آزاد ہوسکتاہے تو کشمیریوں کو ریفرنڈم کو حق نہیں دیا جاتاہے؟۔انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر وتشدو اورظلم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے ۔ بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت مسئلہ کشمیرکو حل کیے بغیر قبول نہیں کرینگے۔‘۔مفتی انتخاب احمد نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی قابل قبول نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر تنازعات ختم نہیں ہوسکتے۔مفتی عمران حنفی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کشمیر ہی اصل میں تکمیل پاکستان ہے ، آزادی کشمیر کے حصول کے لئے ہندو سے اسی کی زبان میں ہی بات کرنا ہوگی، ۔مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ڈاکٹر سیلمان قادری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری کشمیری و پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کو بھرپور اور شایان شان طریقے سے منا کر یہ ثابت کر دیا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزم ہیں پاکستانی کسی بھی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔