رانا مشہود احمد نے انٹر نیشنل بک فیئرکا ایکسپو سنٹر میں افتتا ح کر دیا

رانا مشہود احمد نے انٹر نیشنل بک فیئرکا ایکسپو سنٹر میں افتتا ح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)29 واں سالانہ لاہور انٹر نیشنل بک فیئرگزشتہ روز سے ایکسپو سنٹر لاہورمیں شروع ہو گیا ہے جسکا وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے افتتاح کیا اور مختلف اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیاکتاب میلہ کے پہلے روز عوام کی کثیر تعداد موجود تھی بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کر سکتیں جو کتاب سے تعلق منقطع کر لیتی ہیں ایسے میلے زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے کتاب میلہ کے آرگنائزرز مبارکباد کے مستحق ہیں کتاب دوستی ایک اچھی چیز ہے اور اس میلے میں عوام کے لئے سستی اور معیاری کتابیں دستیاب ہیں۔ وزیراعلی شہباز شریف کا بھی یہی ویژن ہے کہ بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہوں۔    اس حوالے سے 6 ہزار سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کر دی گئی ہیں پنجاب میں 5 تا9 سال کے عمر کے بچوں کو سکول لانا ایک چلینج ہے،ہمارے آؤٹ آف سکول بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ہماری ترجیح ہے کہ 5 تا 9 سال کے عمر بچوں کو سکول داخل کروائے اور اسی طرح سکولوں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے جس کے لئے روڈ میپ بنا کر سکولوں عدم دستیاب سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔حکومت نے تربیتی اساتذہ پر بھی خاطر خواہ توجہ دی ہے اسی طرح ایک لاکھ10 ہزار ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب مزید سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی توسط سے کھولے جائیں گے یہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ موڈ ہو گاکیونکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے تعلیم پر فی طالب علم 5 تا 6 سو روپے خرچ آئے گا۔ان بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن بھی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سکول ریگولیٹری اتھارٹی پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس اتھارٹی کے تحت سکولوں کو کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا اور اگلے تین چار ماہ میں اس اتھارٹی کا قیام عمل میں آ جائے گا جس سے ان سکولوں کے معاملات زیادہ بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جامعات کے سب کیمپسز کے قیام کے حوالے سے SOPs بنا دئیے گئے ہیں۔یوم کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور بھارت اقوام متحدہ کی کشمیر پر منظور شدہ قرارداد پر عمل نہ کرکے خلاف ورزی کررہا ہے۔