بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ناصر باغ سے اسمبلی تک ریلی

بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ناصر باغ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ناصر باغ سے اسمبلی تک کشمیر زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریل کی قیادت چیئرمین حافظ لیاقت علی ضیاء ،پارلیمانی سیکرٹری پنجاب طارق گل ،پروفیسر عتیق اللہ عمر اور بدر منیر نے کی اسمبلی ہال کے باہر قائدین نے کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے چیئرمین حافظ لیاقت علی ضیاد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اسے آزاد کرا کے ہی دم لیں گے۔