پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، شہزاد چودھری

پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، شہزاد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر عبدالماجد ملک، جنرل سیکریٹری فرخ شہباز وڑائچ،سینئر نائب صدر حافظ ذوہیب طیب، انفارمیشن سیکرٹری شہباز سعید، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد خان، خزانچی حافظ زاہد، علی رضا شاف، نور الہدیٰ اوردیگرنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے بین الاقوامی مسئلے کو جلد از جلد حل کروائے پاکستان آج بھی کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صرف ریلیاں ، جلسے، جلوس اور سیمینارزناکافی ہیں،وقت آ گیا ہے کہ اب عملی اقدامات کئے جائیں۔  مرکزی عہدیدارو ں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح کشمیر کا مسئلہ حل کروانا ہونا چاہئے تھا لیکن اب تو سرکاری ٹی وی چینل پر بھی کشمیر پر بحث اور پروگرام نہ ہونے کے برابر ہیں۔بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو کسی بھی صور ت بھارتی فوج کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اس لئے حکومت کو چاہئے وہ بھارت کیساتھ اپنی یکطرفہ دوستی کو پس پشت ڈال کر فوری طور پر کشمیر کا مسئلہ حل کروائے۔