بزم اظہر جاوید اور روٹری کلب شادمان کا مشاعرہ 7فروری کو ہو گا

بزم اظہر جاوید اور روٹری کلب شادمان کا مشاعرہ 7فروری کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ادبی رپورٹر)بزم اظہر جاوید، ماہنامہ تخلیق اور روٹری کلب شاد مان کے زیر اہتمام 7فروری بروز ہفتہ دوبہر 2بجے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں نام ور شاعر ہ بشریٰ رحمن کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہو رہا ہے جس کے میزبان اظہر جاوید کے فرزند اور ماہنامہ ’’تخلیق‘‘ کے مدیر سونان اظہر ہوں گے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر شاہینہ آصف انجام دیں گی ، مشاعرے میں اظہر جاوید (مرحوم) کے حلقہ احباب میں شامل شعرائے کرام ،ناصر زیدی ، ابصار عبد العلی ، حسن عسکری کاظمی ، ناصر بشیر ،منور سلطانہ ،صغراء صدف، شاہد بخاری ،بسمل صابری کے علاوہ ممتاز شاعر کلام پیش کریں گے۔