افغان فورسز کی پاکستان سے ملحقہ علاقے میں کاروائی ،18شدت پسند ہلاک ،4گرفتار

افغان فورسز کی پاکستان سے ملحقہ علاقے میں کاروائی ،18شدت پسند ہلاک ،4گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             جلال آباد (خصوصی رپورٹ)افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائی کرکے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے ملحقہ پہاڑی سرحدی علاقے میں کارروائی کرکے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ننگرہار کے پولیس چیف کے مطابق کارروائی میں 26 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ننگرہار پولیس پولیس چیف کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ شدت پسندوں کیخلاف حالیہ کارروائی پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے نازیان میں کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف حالیہ آپریشن صوبہ ننگرہار میں شروع کیا گیا ہے جو القاعدہ کے سابق لیڈر ا±سامہ بن لادن کا بیس کیمپ بھی کہلاتا تھا۔


مزید :

صفحہ اول -