چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا احمد خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیا، اجلاس میں سندھ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صوبوں اور متعلقہ تمام حکام اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فوجی چھاﺅنیوں اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات پر غور ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو اپنے خلاف انتخابی عذر داری کی سماعت رکوانے کےلئے تاخیری حربے استعمال کرنے پر معطل کرنے کی درخواست پر بھی غور ہوگا ، الیکشن کمیشن کا لیگل ونگ اس ضمن میں اپنی رائے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا ۔ اجلاس میں سینیٹ کے اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے بھی بعض ایشوز زیر غور آئیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -