بھارت کا کشمیر پر قبضہ پاکستان کی بقاءاور سالمیت کیخلاف ہے ،سراج الحق

بھارت کا کشمیر پر قبضہ پاکستان کی بقاءاور سالمیت کیخلاف ہے ،سراج الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                              کوہالہ(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، بھارت کا کشمیر پر قبضہ پاکستان کی بقاءاور سالمیت کے خلاف ہے،کشمیر کی آزادی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،امریکہ اور یورپ کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی بات کرنی چاہیے اور کشمیریوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہالہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دونوں اطراف سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جہاںلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔”پاکستان زندہ باد،لیکر رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان “سراج الحق نے شرکاءکے ساتھ پرشگاف نعرے لگائے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر کی آزادی کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت کے ساتھ دوستی نہیں ہو سکتی ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان اور کشمیر کو لازم و ملزوم قرار دیا تھا،کسی بھی قیمت پر کشمیر کی جدوجہد کو ترک نہیں کریں گے،ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر پوری قوم کو کشمیر کے مسئلہ پر متحد ہونا ہوگا،سراج الحق نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر قبضہ پاکستان کی بقاءاورسالمیت کے خلاف ہے،،عالمی برادری سے پہلے پاکستانی حکومت اپنا کردار ادا کرے،کشمیر کی آزادی کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے عالمی برادری اپنا وعدہ پورا کرے،کشمیریوں کو اپنا حق دیا جائے ،امریکہ اور یورپ کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی بات کرنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،بھارت کو سلامتی کونسل کا ممبر بننے کے لئے کشمیر کی آزادی سے مشروط کیا جائے ۔سراج الحق نے کہا کہ کشمیری شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کوہالہ آیا ہوں ،”پاکستان زندہ باد،لیکر رہیں گے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان “سراج الحق نے شرکاءکے ساتھ پرشگاف نعرے لگائے


مزید :

صفحہ اول -