بھارت دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے، طارق نبیل

بھارت دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے، طارق نبیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیریوں کے حقو ق کی سر بلندی کے لیے سر گر م عمل رہے گی بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کی عوام پر برسوں سے مظالم ڈھا رہی ہیں انسانی حقوق کی اس بد ترین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیا ں بند کرانے کیلئے عالمی برادری اور اوآئی سی بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ بھارت دریاؤں پر ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے۔انھو ں نے کہا کہ بھارت ظلم کی انتہا بس کر ے اور کشمیریو ں کو ان کے حقو ق دے کر ان کو آزاد ملک بنائے۔