انجم محمود بٹ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی

انجم محمود بٹ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں انجم محمود بٹ، عرفان اقبال شیخ، ناصر سعید، شاہد نذیر کی قیادت میں تاجروں کی کثیر تعداد نے بھرپورشرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، خواجہ احمد احسان، چوہدری شہباز ایم پی اے وائس چئیر مین واسا، رمضان صدیق بھٹی ایم پی اے، غزالی بٹ، سید توصیف شاہ اور دیگر لیگی راہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی حمائت جاری رکھے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور ان پر بھارتی ظلم و تشدد بند کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت میں ان کو آزادی دلائیں گے۔