پنجاب تندور مالکان ایسو سی ایشن کا اجلاس، نئے گورنر کیلئے خواجہ احمد حسان کی تجویز

پنجاب تندور مالکان ایسو سی ایشن کا اجلاس، نئے گورنر کیلئے خواجہ احمد حسان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( وقائع نگار)پنجاب تندور مالکان نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ صو بہ پنجاب کے نئے گورنر کیلئے مسلم لیگ( ن) کے مرکزی و سینئر رہنماء خواجہ احمد حسان کے نام پر غور کیا جائے پنجاب تندور مالکان ایسو سی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تندور مالکان سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنو ں کی کثیر تعداد نے شر کت کیاجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر بہادر خان نے باہمی مشاورت سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ پنجاب کا گورنر مسلم لیگ ن کا کارکن اور محب وطن شہری بنایا جائے۔   جس کے لیے مسلم لیگ ن کے دیر ینہ ساتھی اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہنے والے سینئر رہنماء خواجہ احمد حسان کو بنا یا جائے جو ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احترام اور مسائل کے حل کے لیے سر گرم عمل رہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ احمد حسان کا ماضی بے داغ اور شرافت کے علمبر دار ہیں لہذا گورنر پنجاب کے لیے حکو مت وقت خواجہ احمد حسان کے نام پر غور کرے اور اگر عوامی حکو مت نے کارکنوں کا احترام کیا تو پنجاب مذید تر قی کر ے گا ۔