ماہرین کاماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایویڈنس ایکشن بیانڈ 2015کی اہمیت پر زور

ماہرین کاماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایویڈنس ایکشن بیانڈ 2015کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان میں بہتر پالیسیوں اور زچہ اور بچہ کی صحت سے متعلق امور کی اہمیت پر زور دیاہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے آنیوالے سالوں میں تحقیق پر مبنی ایویڈنس بے حد اہمیت کے حامل ہیں زچہ و بچہ کی صحت کیلئے قائم شدہ (RAF) نے اسلام آباد میں 2روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا اس کانفرنس میں مختلف پراجیکٹس سے حاصل شدہ معلومات کا احاطہ کیا گیا اور آئندہ آنیوالے ممکنہ challengesکے بارے میں اہم موضوعات پر بحث کی گئی حکومت اور ترقیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مقررین نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق پالیسیوں اور پریکٹسز کو بہتر بنانے کیلئے تحقیق پر مبنی ثبوت کی اہمیت پر زور دیا علاقائی اور بین الاقوامی شرکاء نے بتایا کہ پاکستان کس طرح دیگر ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے RAF کی طرف سے فراہم کردہ فنڈ سے تحقیق کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان میں زچہ و بچہ کی صحت کو بہتر بنانے میں اس کے کردار کو سراہا۔