توانائی کے بغیر تیز رفتار معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں،شہباز شریف

توانائی کے بغیر تیز رفتار معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت ملک کو درپیش توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ توانائی بحران پر قابوپا کر غربت و بیروزگاری میں کمی کے ساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ صنعتی ،تجارتی،معاشی،اقتصادی اور زرعی شعبوں کے فروغ کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔پنجاب حکومت سولر،کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔وہ یہاں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں توانائی کے مختلف منصوبوں اور ایل این جی پاور پارک کے قیام کے منصوبے کاجائزہ لیاگیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی،وفاقی سیکرٹری پٹرولیم،منیجنگ ڈائریکٹرزسوئی نادرن و سوئی سدرن گیس پائپ لائنز،چےئرمین منصوبہ بندی ترقیات،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران نے قومی معیشت ،معاشی وتجارتی اورسماجی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے ۔ملک کی تیزرفتار ترقی کیلئے توانائی کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پانا ناگزیرہے،اسی مقصد کے پیش نظر حکومت توانائی بحران کے خاتمے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔راویتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پنجاب حکومت کا سومیگاواٹ کا سولر منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اورپنجاب حکومت نے یہ منصوبہ اپنے وسائل سے لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بندی کی گئی ہے اورپنجاب میں ایل این جی پاور پارک کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے ۔ ایل این جی سے بجلی کے حصول کے منصوبے پرسابقہ منصوبوں کی طرح تیز رفتاری ،شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ کام کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر توانائی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے بغیر تیز رفتار معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں۔معاشی ترقی کی رفتار تیز کر کے روز گار کے نئے مواقع پیدا اور غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے سدباب کے لئے بھی معاشی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے کیونکہ روزگارکی فراہمی اور معاشی انصاف سے ہی انتہاء پسندانہ رحجانات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے کوئلے ،سولراورونڈ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کو آرڈینٹر برائے توانائی شاہد ریاض گوندل نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔حکومت کی مخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس کاوشیں کی گئی ہیں۔شاہد ریاض گوندل نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو توانائی بحران سے چھٹکارا دلانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک کی بقاء کی جنگ ہے۔دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان اور دوقالب ہوچکی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم نے پختہ عزم کرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ 18 کروڑ عوام پاکستان کا کھویا ہوا امن ہر قیمت پر واپس لوٹانے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور دہشت گردوں کو ملک میں کئی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید :

صفحہ اول -