کراچی ، کوچنگ سنٹر کو بند کرنے کی دھمکی دینے والے دو طلباءگرفتار ، دھمکی آمیز پمفلٹ لگا کر چھٹی چاہتے تھے

کراچی ، کوچنگ سنٹر کو بند کرنے کی دھمکی دینے والے دو طلباءگرفتار ، دھمکی آمیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) کوچنگ سنٹر کو بند کرنے کی دھمکی دینے والے دو طلباءکو گرفتار کر لیا گیا، طالبعلم دھمکی آمیز پمفلٹ لگا کر چھٹی چاہیے تھے۔ جمعرات کو کوچنگ سنٹر کے 2 طلباءنے سینٹر کے دروازے پر دھمکی آمیز پمفلٹ چسپاں کیا جس رپ درج تھا کہ آج کوچنگ سنٹر بند ہونا چاہیے، اگر اسے بند نہ کیا گیا تو کسی نہ کسی کی جان چلی جائے گی، جسے دیکھتے ہی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو پمفلٹ لگانے والے کوچنگ سنٹر کے ہی طالب علم نکلے جنوہں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کوچنگ سنٹر سے چھٹی چاہت ےتھے اور یہ پمفلٹ مذاق کے طور پر لگایا۔

مزید :

صفحہ اول -