مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن خواب رہے گا مدثر چودھری

مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن خواب رہے گا مدثر چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب کی شکل میں رہے گا کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی جغرافیائی لحاظ سے کبھی اس کاحصہ بن سکتا ہے، بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے حق خود ارادیت دینے کا اعلان کرے تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار نوجوان وکلاء سینئر ایڈووکیٹ مدثر چودھری ، مرزا حسیب اسامہ، مجتبی چودھری ، ارشد گجر اور ساگر علی ڈھلوں ودیگرنے گزشتہ روز یوم کشمیر کے حوالے سے کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط پچھلے 67 سال سے جاری ہے اور ہر سال کشمیری عوام پر بھارتی کی جانب سے بربریت و جارحیت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ وکلاء برادری بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں دو ٹوک مؤقف اپنا یا جائے جبکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بھی بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیر سمیت دوسری مقبوضہ ریاستوں کو آزاد کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام حقیقی معنوں میں مکمل ہوسکے۔