وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سابق چیف جسٹس (مرحوم )نسیم حسن شاہ کی رہائش گاہ آمد ،سوگوارخاندان سے تعزیت

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سابق چیف جسٹس (مرحوم )نسیم حسن شاہ کی رہائش گاہ آمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ مرحوم کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ کے انتقال پر سوگوارخاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی- وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔


مزید :

صفحہ اول -