حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ سے دوٹوک بات کریں، حافظ عابد علی

حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ سے دوٹوک بات کریں، حافظ عابد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار)قومی تاجراتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے حکو مت پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ کشمیر کو آزاد کروانے اور کشمیریوں کے حقو ق کی سر بلندی کیلئے اقوام متحدہ سے دوٹوک بات کریں کشمیر کے رہنے والے مسلمان اپنے مسلم ممالک کے بھائیوں کی طرف مدد کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ غیر ملکی طاقتوں اور بھارت نے کشمیر کا سکو ن بر باد کر نے کیلئے کو ئی کسر نہ چھوڑ رکھی ہے ۔مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو اور ترقی کی رفتار تیز ہویوم کشمیر کے موقع پر ایک مرتبہ پھر ساری قوم نے یکجا ہو کر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی تائید کی ہے یہ عالمی برادری کو ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروائیں۔     حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا جلدی حل ہونا جوہری طاقت کے حامل دونوں ہمسایہ ممالک کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے، تاکہ دونوں ممالک باہمی اختلافات کو ختم ہوں اور خطے سے جنگ خطرات ٹل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے یہ خطہ دنیا کی اقتصادی سپر پاور بن سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور تاجر برادری کشمیریوں کے ہمیشہ ساتھ ہیں۔