ناز تھیٹر کے زیر اہتمام اداکارکاشف پرنس کی یاد میں تعزیتی

ناز تھیٹر کے زیر اہتمام اداکارکاشف پرنس کی یاد میں تعزیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارکاشف پرنس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہمتام ناز تھیٹر میں کیا گیا جس میں فنکاروں اور دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نزیر،طاہر انجم،اشرف راہی،علی خان، شاہد خان،سرفرازوکی،ڈاکٹر اجمل ملک،نوازانجم،ماہ نور، برجو،ندیم چٹا،لائبہ خان،ہماعلی،آشا چوہدری،عمران شوکی،الیاس احمد،عباس باجوہ،وسیم بٹ،اشفاق چوہدری، سلیم پنچھی،شکیل چن،طارق ظریف،رشید انبالوی،لکی ڈیئر،شاہد جنجوعہ،نگار چوہدری،طاہر انجم،بینا سحر،عابد،عمران سائیں اور دیگر شامل ہیں۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان نے کہا کہ کاشف پرنس عظیم فنکار اور انسان تھا جو لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیر کر عبادت کا کام کرتا تھا۔ان کے استاد طارق ظریف نے کہا کہ میں نے ابتدا میں ہی محسوس کرلیا تھا کہ اس کے اندرایک بڑا فنکار موجود ہے ۔وہ ہر وقت مسکراتا رہتا تھا۔سرفراز وکی نے کہا کہ کاشف پرنس کی کمی کسی طرح بھی پوری نہیں ہوسکتی۔وہ واقعی ہی پیار کے لائق انسان تھا۔آشا چوہدری نے کہا کہ وہ ماں بہت خوش قسمت ہے جس نے ان جیسا بیٹا پیدا کیا۔ مجھے تو اس کی موت کا یقین ہی نہیں آیا۔نواز انجم نے کہا کہ کاشف پرنس نے آنے والی نسل کو یہ پیغام دیا ہے کہ محبت انسان کو ذرے کو آفتاب بناسکتی ہے،ماہ نور نے کہا کہ کاشف پرنس اتنا اچھا انسان تھا کہ اس میں ہزاروں خوبیاں تھیں اور برائی کوئی بھی نہیں تھی۔وسیم بٹ نے کہا کہ کاشف پرنس صرف ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوا ہے لیکن دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔اشرف راہی نے کہا کہ وہ بہت ہی ہمدرد اور غمگسار انسان تھا جس نے ہر کسی سے پیار ہی کیا ۔شاہد خان نے تجویز پیش کی کہ فنکاروں کی امداد کے لئے ہرسکرپٹ کے ساتھ دس ہزار روپے جمع کرانا ضرور قرار دیا جائے تاکہ بوقت ضرورت ان کے کام آسکے ،اس کے علاوہ آرٹس کونسل فنکاروں کو کارڈ بناکر دے تاکہ پولیس رات کے وقت انہیں تنگ نہ کرے۔ممبر پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کاشف پرنس بہت ہی محبت کرنے والا فنکار تھا جس نے اپنی محنت سے ایسا مقام بنایا کہ ہر شخص اسے پیار کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے ان کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کرنے کے ساتھ کہا کہ ان کی فیملی کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔